پاکستان

سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں امیدواران کو سنٹرل انڈکشن کی بھینٹ چڑھا دیا گیا

وفاقی حکومت کو سنٹرل انڈکشن کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا گیا تاہم انہی حکام نے نہ صرف اب خود سنٹرل انڈکشن پالیسی کو لازمی قرار دے دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں امیدواران کو سنٹرل انڈکشن کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ، والدین اور امیدواران میں پریشانی کے باعث تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قائم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کی سہولت کو امیدواران کی چوائس سے مشروط کیا گیا تھا اور اس ضمن میں موجودہ اعلیٰ حکام نے سنٹرل انڈکشن کی مخالفت کی تھی جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کو سنٹرل انڈکشن کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا گیا تاہم انہی حکام نے نہ صرف اب خود سنٹرل انڈکشن پالیسی کو لازمی قرار دے دیا ہے بلکہ امیدواران سے چوائس کی سہولت بھی چھین لی ہے جس سے امیدواران میں تذبذب کی فضا بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button