پاکستان

سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈین کی تعیناتی،عدالت نے فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کےحق میں دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نےسرکاری یونیورسٹیوں میں ڈین کی تعیناتی بارے گورنرکا سرکلرکالعدم قراردے دیا

لاہور(کھوج نیوز)سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈین کی تعیناتی،عدالت نے فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کےحق میں دیدیا ۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نےسرکاری یونیورسٹیوں میں ڈین کی تعیناتی بارے گورنرکا سرکلرکالعدم قراردے دیا۔ واضح ہو کہ اس حوالے سے گزشتہ کئی روز سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورگورنر سلیم حیدر کےدرمیان محاز آرائی کا سلسلہ جاری تھا جسےعدالت نےختم کردیا ۔رپورٹ کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نےڈاکٹر شازیہ ارشد سمیت دیگرکی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نےیونیورسٹیوں میں ڈین کی تعیناتی بارے گورنر کا سرکلرکالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نےگورنرکا ڈینزکی تعیناتی کا طےکردہ طریقہ کار بھی کالعدم قرار دے دیا۔

 فیصلے کے مطابق، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ایکٹس میں تعیناتیوں کا طریقہ کار موجود ہے۔ گورنر از خود کوئی طریقہ کار طے کرکے ایکٹ میں شامل کرنے کا نہیں کہہ سکتے۔ گورنر کے طے کردہ طریقہ کارکی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ ڈاکٹر شازیہ ارشد نے گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ہر پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے ایکٹ میں وائس چانسلر اور ڈینز کی تقرری کا طریقہ کار موجود ہے۔ گورنر قانون کے برخلاف ڈینز کی تعیناتی کا طریقہ کار طے نہیں کرسکتے۔ عدالت گورنر کا ڈینز کی تقرری بارے سرکلر کالعدم قرار دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button