پاکستان

سرگودھا میں الیکشن کمیشن کی اپنی سرکاری عمارت کا افتتاح

راجہ سلطان سکندر چیف الیکشن کمشنر نے سرگودھا میں الیکشن کمیشن کی اپنی سرکاری عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس کمپلیکس میں ریجنل اور ضلعی افسران کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں

سرگودھا(کھوج نیوز) راجہ سلطان سکندر چیف الیکشن کمشنر نے سرگودھا میں الیکشن کمیشن کی اپنی سرکاری عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس کمپلیکس میں ریجنل اور ضلعی افسران کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے پنجاب میں الیکشن کمیشن کا ڈیرہ غازی خان کا دفتر اپنی سرکاری عمارت میں قائم تھا جو 2000 میں تکمیل کو پہنچی تھی اس کے بعد 24 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن پورے پنجاب میں کسی ضلع میں اپنی عمارت نہ بنا سکا۔ تمام دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم تھے اور ابھی بھی ہیں جو ابتر حالت میں ہیں۔

ایک آئینی ادارے کے دفاتر کرائے کی عمارتوں میں ہونا باعث ندامت ہے ۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے موجودہ چیف نے اس جانب خصوصی توجہ دی اور کئی اضلاع لیہ، خوشاب/جوہر آباد وغیرہ میں صوبائی حکومت سے زمین الاٹ کروانے اور کئی اضلاع میں زمین خریدنے کا عمل شروع کیا سرگودھا میں چار کنال کا پلاٹ پل 47 کے قریب فیصل آباد روڈ پر خریدا گیا اور تعمیر شروع کروائی اور بڑے اطمینان کی بات ہے کہ عید سے قبل اس عمارت کا بعد از تکمیل افتتاح کر دیا گیا۔ اسکا کریڈٹ راجہ سلطان سکندر کو جاتا ہے۔ اس سے پہلے پچاس سال سے زیادہ یہ دفتر کرائے کی بوسیدہ عمارتوں میں قائم رہا۔


اب بھی الیکشن کمیشن کے فیلڈ افسران اور ملازمین کیلئے رہائش کا مسئلہ انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ کسی بھی ضلع میں صوبائی حکومت کی رہائشی کالونیوں میں الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کو رہائش الاٹ نہیں کی جاتی۔ ان بیچاروں کو کسمپرسی کی حالت میں کسی کرائے کے گھر یا پھر دفتر ہی کے کسی کمرے میں چارپائی یا گدہ بچھا کر گزارہ کرنا پڑتا ہے۔ اس کیلئے مناسب ہوگا کہ ہر ضلع میں الیکشن کمپلیکس میں دفاتر کے ساتھ رہائش کیلئے گھر اور کوارٹر بھی تعمیر کئے جائیں تاکہ کمیشن کے افسران بھی عزت نفس مجروح ہوئے بغیر توجہ کے ساتھ کا کر سکیں۔ امید ہے راجہ صاحب اس طرف بھی توجہ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button