پاکستان
سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی پارٹی تنظیمی ونگز میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی
خواجہ سعد رفیق نے کھوکھر فیملی کی وجہ سے اختلاف ہونے کے باعث پارٹی تنظیمی ونگز میں شرکت نہیں کی، شاہد خاقان بھی اس اجلاس سے غائب رہے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر ریلوے سدرفیق کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی تنظیمی ونگز میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہونے والا مسلم لیگ ن کے پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس میں ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نے شرکت نہیں کی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے کھوکھر فیملی کی وجہ سے شرکت نہیں کی کیونکہ ان کھوکھر فیملی کی وجہ سے اختلافات ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہوئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعد رفیق کے ساتھ ساتھ شاہد خاقان عباسی کو بھی پارٹی کے ساتھ سخت اختلافات ہیں جن کی وجہ سے انہوں نے بھی شرکت نہیں کی۔