سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان،کون سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اعلانات ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی
سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان پاکستان میں آئیل ریفائنری،ایگریکچر اور ریکوڈک کے شعبوں میں بھی 13 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے
اسلام آباد(کھوج نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان،کون سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اعلانات ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں،وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کو ڈیپازٹ شدہ 3 ارب ڈالرزکو ری شیڈول کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے بتایا گیا ہے کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان پاکستان میں آئیل ریفائنری،ایگریکچر اور ریکوڈک کے شعبوں میں بھی 13 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو بہت زیادہ مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کو جاتا ہے