پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان پاکستان کا دورہ کب کریں گے؟

محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے پر آنے کا مکان ' ممکنہ دورہ 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا: ذرائع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلیمان پاکستان کا دورہ کب کریں گے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے پر آنے کا مکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت جائیں گے، بھارت جاتے ہوئے محمد بن سلمان چند گھنٹے پاکستان میں قیام کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں محمد بن سلمان اسلام اباد میں اہم ترین ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button