پاکستان
سعودی ولی عہد نے پاکستانی عسکری قیادت کو کیا پیغام دیا؟ سچائی سامنے آگئی
آپ جتنی جلدی ہو سکے ترقی کر لو اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو جائو کیونکہ ہمارے بچے اور ہماری آنے والی نسلیں کل کو آپ کو سپورٹ نہیں کریں گی: سعودی ولی عہد
اسلام آباد(کھوج نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دیا ہے کہ آپ جتنی جلدی ہو سکے ترقی کر لو اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو جائو کیونکہ ہمارے بچے اور ہماری آنے والی نسلیں کل کو آپ کو سپورٹ نہیں کریں گی کیونکہ آج کل کے بچے پریکٹیکل ہیں اور وہ آنے والے وقتوں میں آپ کو سپورٹ نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف اپنے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرو ، لڑائی اپنی جگہ لیکن ملک کو آگے بڑھانے کے لئے بھارت کو مثال بنا لو کیونکہ بھارت اپنے تمام اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ترقی کر رہا ہے اور 20 ایسے ممالک میں شامل ہوگیا ہے کہ جو ترقی یافتہ اور تجارتی معاملات میں سب سے آگے ہیں۔