پاکستان

سلمان شہبازکی وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،سماجی وصحافتی حلقوں کی جانب سے حیرت کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد امریکا سے لندن پہنچ چکے ہیں،بتیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 4 روز تک وہاں پر قیام کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سلمان شہبازکی وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،سماجی وصحافتی حلقوں کی جانب سے حیرت کا اظہاردیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد امریکا سے لندن پہنچ چکے ہیں،بتیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 4 روز تک وہاں پر قیام کریں گے،وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جانے والے اہم افراد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک ہوئے تھے،جس پر ملک کے سماجی و صحافتی حلقے حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button