پاکستان

سموگ خاتمے کیلئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ پرائمری سکولوں کو چھٹیاں کیوں دی گئیں؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

30جون 2025ء کو پنجاب سر پلس بجٹ دینے والا واحد صوبہ ہوگا،مانیٹرنگ جا ری ہے،فضائی آلودگی انڈیکس میں آج نئی دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے: وزیر اطلاعات

لاہور (کھوج نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ سموگ خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، گرین لاک ڈاؤن کے تحت پرائمری سکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں،30جون 2025ء کو پنجاب سر پلس بجٹ دینے والا واحد صوبہ ہوگا، کیا خیبر پختونخوا میں کوئی نیا ہسپتال یا سکول بنا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ سموگ خاتمے کیلئے پنجاب حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے،مانیٹرنگ جا ری ہے،فضائی آلودگی انڈیکس میں آج نئی دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 280پرٹیکیولیٹ میٹرز رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت آج سے لاہور میں پرائمری سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے چھٹیاں دی گئی ہیں،بزرگ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ 30جون 2025ء کو پنجاب واحد صوبہ ہو گا جو سر پلس بجٹ دے گا لیکن کیا خیبر پختونخوا میں کوئی نیا ہسپتال یا سکول بنا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button