پاکستان

سندھ حکومت نے بجلی سے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں' کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم ملے گا: مراد علی شاہ

سندھ (کھوج نیوز) سندھ حکومت نے بجلی سے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم فراہم کرنیکا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائیگا،34 سرکاری عمارتیں سولر پر منتقل ہوچکی ہیں، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے، ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین کمپنیاں اس سسٹم پر کام کر رہی ہیں، تمام کمپنیوں کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، اس وقت بجلی کا بحران زیادہ ہے، گرین پاورپلانٹ سے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم ملے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈگھرانوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا، سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور تین بلب جلائے جاسکیں گے،کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کے 20 لاکھ گھرانوں کو بھی سولر سسٹم دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button