پاکستان
سندھ ہائیکورٹ نے 54ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دیدیا
گریڈ ایک سے چار اور پانچ سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پر کی جائیں' سندھ حکومت بھرتیوں سے متعلق بنائے گئے قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے
سندھ(کھوج نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اگست 2023ء کے اشتہارات کے مطابق کی گئی 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں گریڈ ایک سے 15 پر54 ہزار سے زائد بھرتیوں کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، سندھ حکومت بھرتیوں سے متعلق بنائے گئے قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے چار اور پانچ سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پر کی جائیں۔ عدالت نے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔