پاکستان

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی 23 اور صوبائی اسمبلیوں کی 54مخصوص نشستوں سے محروم

مسلم لیگ( ن) کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 14اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی 23 اور صوبائی اسمبلیوں کی 54مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ ذرائع الیکشن کمیشن سے دعویٰ کیاہے کہ فیصلے کے بعد پارٹی پوزیشن کے حساب سے مسلم لیگ( ن) کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 14اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔اسی طرح پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں 3 اور صوبائی اسمبلیوں میں 7اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جے یو آئی کی6 نشستیں متوقع ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 21مخصوص نشستیں خالی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف کو وہاں خواتین اور اقلیتوں کی9,9 جبکہ پیپلز پارٹی کو 4،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو 2 اور اے این پی کو ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button