پاکستان

سوشل میڈیا اکائونٹس پر غیر اخلاقی مواد کا معاملہ، پی ٹی اے نے تمام رپورٹ جمع کروا دی

ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے' 2 ہزار 463 مواد مذہب کے خلاف اپ لوڈ ہوئے جنہیں بلاک کیا گیا: پی ٹی اے کی رپورٹ

پشاور(کھوج نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق اپنی تمام رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 2020ء سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے۔ پی ٹی اے کے مطابق ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔ 2 ہزار 463 مواد مذہب کے خلاف اپ لوڈ ہوئے جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے۔ رواں سال 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔ پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر13 لاکھ89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوئے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button