سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن، احمد وقاص جنجوعہ اور رؤف حسن سمیت 18 گرفتار
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرنے اور ان شرپسنس عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا گیا تھا
اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 18 سے زائد سوشل میڈیا وارئرز گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ واضح ہو کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرنے اور ان شرپسنس عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا گیا تھا جس پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم حرکت میں آچکی ہے ہے دیجیٹل دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کرلیں. انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی. نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا. نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی. یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالوئیر پروٹیکشن ہوسکے گی۔نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سکیورٹی خطرات کیخلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی. ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔