پاکستان

سول نافرمانی کی دھمکی، محمود خان اچکزئی نے حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے’ پی ٹی آئی سے بڑی اپیل

پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب ہٹے گی، بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی کوئی اور بات نہیں ہے: محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) سول نافرمانی کی دھمکی کے بعد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور بڑی اپیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر دیں۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب ہٹے گی، بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی کوئی اور بات نہیں ہے، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑے گی۔ محموداچکزئی نے کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے ضلعی سطح پراحتجاج ہو، رہنماؤں کے نرم رویے سے اپنا ہی نقصان ہوا، پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت چار ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button