پاکستان

’ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ‘ کیا عمران خان نئی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں؟

تحریک انصاف کے ایک وکیل صاحب نے ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا بیانیہ’ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ‘ ہوگا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنے بلاگ میں سوال اُٹھا یا ہے کہ’ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ‘ کیا عمران خان نئی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں؟ تحریک انصاف کے ایک وکیل صاحب نے ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا بیانیہ’ سویلین بالادستی بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ‘ ہوگا۔ گویا تحریک انصاف آئندہ الیکشن اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لڑے گی۔ 

تحریک انصاف کے وکیل صاحب (جو آج کل مختلف ٹی وی چینلز میں تحریک انصاف کا دفاع کرتے نظر آتےہیں) کے اس بیان پر تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نےاپنا درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نہ ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے نہ ہی وہ کسی بھی ادارےسے لڑائی لڑنا چاہتے ہیں۔ 

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وکیل صاحب جو عمران خان کو جیل میں ملتے رہتے ہیں اُن کی بات پر اعتبار کیا جائے یا اُس بات پر جو پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات(جن کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کا موقع نہیں ملا) نے کہی۔ 

جو کچھ وکیل صاحب نے کہا اگر وہ عمران خان کی خواہش ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ خان صاحب نے اپنے ماضی قریب سے سبق سیکھا، نہ ہی 9 مئی کے حملوں سے۔ جو کچھ وکیل صاحب نے کہا اگر اُس پر تحریک انصاف عمل کرے گی تووہ صاف صاف فوج کے ساتھ ایک نئی لڑائی لڑنے کی بنیاد رکھے گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button