پاکستان

سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس، فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

جسٹس فائز عیسی اور جسٹس طارق مسعود بینچ میں بیٹھنے سے انکار کرچکے، جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کی، فل کورٹ بنانا اس وقت تکنیکی بنیادوں پر ممکن نہیں ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس میں فل کورٹ بنانیکی استدعا مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دی، فل کورٹ بنانیکی استدعا مستردکی جاتی ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ بینچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بینچ کی تشکیل واحد چیف جسٹس کی صوابدید ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا موقف ہے کہ اس وقت موسم گرما کی تعطیلات کے باعث فل کورٹ بنانا ممکن نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود بینچ میں بیٹھنے سے انکار کرچکے، جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کی، فل کورٹ بنانا اس وقت تکنیکی بنیادوں پر ممکن نہیں ہے، لہذا درخواست خارج کرنے کی بنا پر نمٹائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button