پاکستان
سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کونسی نئی تاریخ رقم کر دی؟بڑی خبر آگئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 پوائنٹس کو چھوا
کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کونسی نئی تاریخ رقم کر دی ہے؟ اس حوالے سے بڑی خبر منظر عام پر آنے کے بعد کاروباری حضرات خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 پوائنٹس کو چھوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر813 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بازار میں آج ایک ارب 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب 77 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 716 ارب روپے ہے۔