پاکستان

سٹیٹ آف دی آرٹ نوازشریف کینسرہسپتال کا ماڈل سامنےآگیا

ہسپتال کا ایک حصہ انشااللہ اگلے سال کے شروع میں فعال ہو جائے گا جہاں کینسر کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں میسرہونگی

لاہور(کھوج نیوز)لاہور میں بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کینسر ہسپتال کا ماڈل سامنے آ گیا ہے اس ہسپتال کا ایک حصہ انشااللہ اگلے سال کے شروع میں فعال ہو جائے گا جہاں کینسر کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں میسرہونگی۔ لاہورمیں 46 ارب روپےکی لاگت سےبننےوالے نوازشریف کینسرکیئراسپتال کےپہلےمرحلےکی تعمیرکا آغاز ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری سطح پر بننے والا یہ اسپتال پہلے مرحلے میں 100 بستروں والا ہونا تھا تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یہ تعداد 150 کردی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں بستروں کی تعداد 280 سے بڑھائی جاسکے گی اور اسپتال میں کینسر کیئر کلینک، عالمی معیار کی سہولیات، عالمی معیار کے ڈاکٹر ز کے علاوہ ان کی رہائش گاہیں، مریضوں کے لواحقین کی سہولیات اور قیام کے لیے سرائے، سولر شیڈ پارکنگ اور ریستوران بھی مہیا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button