پاکستان

سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

مسلح افواج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے مشتمل افراد کا مجموعہ ہے جو ریاست کے اجتماعی دفاع کے لیے کوشاں ہے: وزیراعظم میاں شہباز شریف

راولپنڈی(کھوج نیوز) ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جان دینے والے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں اس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے شرکت کی۔

مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ولیم ہارون کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں جہاں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپاہی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم نے گزشتہ روز کرم میں مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے عیسائی برادری کی ملک کی ترقی میں خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے مشتمل افراد کا مجموعہ ہے جو ریاست کے اجتماعی دفاع کے لیے کوشاں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش اور ان کے ساتھیوں کی خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد تفیر، سپاہی انوش روفن اور سپاہی محمد اعظم خان کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button