پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20  نومبرکوطلب کرلیاگیا

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں  سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی  پر اعتراض کیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز)سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20  نومبرکوطلب کرلیاگیا ہے، شکایت کنندگان اور  ججزکوبھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق جسٹس مظاہرنقوی اورجسٹس سردارطارق مسعود کو  نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سردارطارق اور جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایت کنندہ کو متعلقہ مواد کے ساتھ پیش ہونےکا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 اکتوبرکو جسٹس مظاہر نقوی کو  شوکاز  نوٹس جاری کرتے  ہوئے جواب طلب کیا گیا تھا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں  سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی  پر اعتراض کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button