پاکستان

سپریم کورٹ نےالیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کیوں کیا؟وجہ بھی سامنے آگئی

جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کل 19 اگست کو سماعت کرنا تھی

اسلام آباد (کھوج نیوز)سپریم کورٹ نےالیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کیوں کیا؟وجہ بھی سامنے آگئی ۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کل 19 اگست کو سماعت کرنا تھی۔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التواکی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینئروکیل حامدخان 6 ستمبرتک بیرون ملک ہیں لہذا حامد خان چھٹی کی درخواست بھی دے چکے مقدمہ واپسی تک ملتوی کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button