سپریم کورٹ کا فیصلہ’پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا یا نقصان’وکلاء سر پکڑ کر بیٹھ گئے’نااہلی کی تلوار بھی لٹکنے لگی
پی ٹی آئی کے امیدوار جب آزاد حیثیت سے جیتے تھے تو ان کی تعداد 80تھی
لاہور(کھوج نیوز)سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے آئین کے آرٹیکل 63/A کے مطابق انہیں سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلے کے تحت نااہل تصور کیا جائے گا۔سنی اتحاد کونسل کے وہ ممبران جو عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے تو انہیں منحرف اراکین اسمبلی قرار دیتے ہوئے اگلے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا جائے گا۔ جب سنی اتحاد کونسل کے ممبرزالیکشن کمیشن میں واپس جانے کیلئے ڈیکلریشن جمع کروائیں گے تو وہ نااہل ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سر پکڑ کر بیٹھ گئی ۔ کیونکہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ اراکین کی جانب سے پارٹی تبدیلی کے فیصلے پر ان کے سروں پر آئین کے آرٹیکل 63ایکے تحت نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جب آزاد حیثیت سے جیتے تھے تو ان کی تعداد 80تھی مگر جب سنی اتحاد کونسل میں ضم ہوئے تو ان کی تعداد آدھی یعنی 40رہ گئی تھی۔ اب اگر انہیں مخصوص نشستوں سے 10ارکان مزید بھی مل جائیں تو ان کی تعداد 50ہو جائے گی جس کے مطابق پھر بھی ان کو 30سیٹوں کا نقصان ہو گا ۔