سپریم کورٹ کےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےمدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع پرآمادگی ظاہرکردی؟
پہلی مرتبہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں سنیں تھیں تو انھوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر باعزت طور پر ریٹائر ہو جائیں گے
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان سپریم کورٹ کےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےمدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع پر آمادگی ظاہرکردی،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع دینےکا فیصلہ کیا ہےتاہم کچھ عرصہ قبل جب پہلی مرتبہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں سنیں تھیں تو انھوں نےصاف انکارکرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر باعزت طور پرریٹائرہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مدت ملازمت میں توسیع دینے پر راضی کر لیا گیا ہے تاہم ابھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا،بتایا گیا ہے کہ حکومت سب سے پہلے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر عدالت عظمیٰ کے سامنے نظر ثانی کی درخواست دائر کرے گی اس کے بعد پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کرواکے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کیا جائے گا۔