پاکستان
سپریم کورٹ کےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو ایکسٹیشن دینےکا معاملہ،حکومت کا پلان بی تیار
حکومت نےسپریم کورٹ کےموجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوان کی مدت ملازمت میں ایکسٹینشن دینےکا ارادہ ترک کرکےپلان بی پرکام شروع کردیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نےسپریم کورٹ کےموجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوان کی مدت ملازمت میں ایکسٹینشن دینےکا ارادہ ترک کرکےپلان بی پرکام شروع کردیا ہے،وفاقی حکومت نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کےلئےپالیمنٹ میں قانون سازی لانےکا ارادہ ترک کردیا ہے،حکومت نے پلان بی پر کام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں آئینی ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں۔