پاکستان

سپریم کور ٹ نے کونسے ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں

سپریم کورٹ کے فیصلے میں محمداحمدچٹھہ، حاجی امتیاز، مبین عارف، مقداد علی، جمال احسن، غلام احمد، سعداللہ، عمرفاروق، ریاض خان، محبوب سلطان سمیت دیگر آزاد ارکان قرار

اسلام آباد (کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کونسے ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست جمع کرائے، 80 میں سے 39 ایم این ایز پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کر چکے ہیں، باقی اکتالیس ارکان پندرہ دن میں پارٹی وابستگی کا حلف نامہ دیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق امجد علی خان، سلیم رحمان، سہیل سلطان، بشیر خان، جنید اکبر، اسد قیصر، شہرام ترکئی، انور تاج، فضل محمد خان، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، اسامہ میلہ، شفقت اعوان، علی افضل ساہی تحریک انصاف کے ارکان قرار دیئے گئے ہیں۔ خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز، عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا فراز نون، صابر قریشی، اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل کو بھی تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آزاد قرار دیئے گئے ارکان میں محمداحمدچٹھہ، حاجی امتیاز، مبین عارف، مقداد علی، جمال احسن، غلام احمد، سعداللہ، عمرفاروق، ریاض خان، محبوب سلطان، وقاص اکرم، امیر سلطان، ارشدساہی، خرم منور، میاں محمداظہر، عظیم الدین، رضا علی گیلانی، عائشہ نذیر، میاں غوث، جاویداقبال، جمشیداحمد، معظم علی، فیاض حسین اور خواجہ شیراز ‘ علی محمد خان، شہریارآفریدی، انیقہ مہدی، احسان اللہ ورک، بلال اعجاز ، عمیر خان نیازی ، ثنا اللہ خان مستی خیل، عبدالطیف، صاحبزادہ صبغت اللہ، نوازخان، محمدعاطف، ساجدخان، اقبال خان، ذوالفقار علی، یوسف خان، زبیر خان شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button