پاکستان

سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کی ناقص صورت حال،وزیراعلیٰ مریم نوازکا شدید اظیار برہمی

مریم نواز نے لاہور کے ڈویلپمنٹ پلان میں میں تاخیر پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہو ئے کہا کہ کیا سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں کی مرمت اس وقت کی جائے گی جب وزیراعلیٰ مریم نواز وہاں سے گزریں گی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی صدارت میں لاہورڈویلپمنٹ پلان کےسلسلےمیں ایک ہنگامی اجلاس ہوا ،وزیراعلیٰ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کی ناقص صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کے ڈویلپمنٹ پلان میں میں تاخیر پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہو ئے کہا کہ کیا سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں کی مرمت اس وقت کی جائے گی جب وزیراعلیٰ مریم نواز وہاں سے گزریں گی کیا یہ تمام کام از خود نہیں کئے جاسکتے ،
مریم نواز نے کہا کہ مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے مکمل کیا جائے۔ مریم نواز شریف سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو زمہ دار کون ہوگا ۔ مریم نواز شریف مین سڑک پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے ۔ مریم نواز شریف ایل ڈی اے کا روڈ مینٹیننس ینٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے۔ مریم نواز نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی 18مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں ۔ مریم نواز شریف تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ مریم نواز شریففٹ پاتھ پر سامان ہٹایا جائے، بائیک اور ریڑھیوں کے لئے مارکنگ کی جائے۔ مریم نوازنے مزید کہا کہ ہر مارکیٹ میں موٹر بائیک کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔ لاہور میں 213 مقامات پر موجود 2598 -مویشی شہری حدود سے باہر منتقل کئے جائینگے ۔ بریفننگ کے دوران وزیر اعلی مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔اس موقع پر سینٹر پرویز رشید ، سینیر منسٹر اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، وزیر بلدیات ذیشان رفیق۔ معاون خصوصی ذیشان ملک۔ چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری ، سیکریٹریزبلدیات ، ہاسنگ ۔ اینڈ ڈی، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ۔ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی حکام بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے خطرے کے پیشِ نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button