پاکستان

سڑکوں پر آنےکا اعلان،بانی پی ٹی آئی نےپارٹی کارکنان کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ پوری پارٹی تیار رہےجلد سڑکوں پر آنےکا اعلان کریں گے،پوری قوم سے کہتا ہوں آزادی بچانے کےلیےاسٹریٹ موومنٹ کےلیےنکلنا ہوگا

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ پوری پارٹی تیار رہےجلد سڑکوں پر آنےکا اعلان کریں گے،پوری قوم سے کہتا ہوں آزادی بچانے کےلیےاسٹریٹ موومنٹ کےلیےنکلنا ہوگا، ہماری تحریک جمہوریت کےلیےجہاد ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےمزید کہاکہ نوازشریف کو انہوں نےدبکا لگا کرروکا ہوا ہے،نہیں تو کب کا باہربھاگ گیا ہوتا، پوری قوم کوکہتا ہوں آزادی بچانے کےلیےاسٹریٹ موومنٹ کےلیےنکلنا ہوگا، ہماری تحریک جمہوریت کےلیےجہاد ہےعدلیہ سےکہتا ہوں قانون کی حکمرانی کےلیےکھڑے ہوں قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی وجہ سےملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی۔

انہوں نےکہا کہ پوری پارٹی تیاررہے،سڑکوں پر آنےکا اعلان جلد کریں گے،سعد اللہ بلوچ کی بیوی اوربیٹی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ ان کو شرم نہیں آتی یہ اسمبلیوں میں گھس گئےاور پارلیمینٹرینزکوپکڑ لیا۔ ایسا پہلےکبھی نہیں ہوا، کسی نے پارلیمنٹ سےکسی کوگرفتارنہیں کیا اسی طرح میری بیوی غیر قانونی طور پر جیل میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button