پاکستان

سکن کیئر کے نام پر مضر صحت مصنوعات کی فروخت، وفاقی اور صوبائی حکومت نے ناکہ بندی کر دی

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گولڈن پرل، فائزہ بیوٹی کریم ، عجوبہ بیوٹی کریم اور ایسے یہ ملتے جلتے ناموں سے بکنے والی فیکٹریوں کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاق اور پنجاب کی حکومت نے مضر صحت سکن کیئر مصنوعات کے خاتمے کے لئے مکمل طور پر ”ناکہ بندی” کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مشترکہ طور پر مرکزی اور صوبائی وزارت صحت کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ سکن کیئر کے نام پر بنائی جانے والی ایسی تمام مصنوعات کی مینو فیکچرنگ بند کروائیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر صحت ہیں۔ سکن کیئر کے نام پر بازاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات خواتین کے ساتھ ساتھ بھی یکساں طور پر استعمال کر رہے ہیں اور مختلف جلدی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گولڈن پرل، فائزہ بیوٹی کریم ، عجوبہ بیوٹی کریم اور ایسے یہ ملتے جلتے ناموں سے بکنے والی فیکٹریوں کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس لسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ان سرکاری اداروں کے خلاف بھی سخت سزائوں کا اعلان کیا ہے جو ایسی مضر صحت مصنوعات فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button