پاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

انٹیلی جنس فورسز کا ضلع خیبر کے جنرل ایریا تھیرہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوا' آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہو ئے

خیبر(کھوج نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس فورسز کا ضلع خیبر کے جنرل ایریا تھیرہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہو ئے جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے جھڑپ میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہدا میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button