پاکستان

سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3خوارج ہلاک

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے فتنہ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

شمالی وزیر ستان(کھوج نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے3 خوارج ہلاک ہوگئے’ سکیورٹی فورسز نے خوراج کی موجودگی کی اطلاعت کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے فتنہ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی اور خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button