پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا ڈالی، 4خود کش بمبار ہلاک

4 خوارج کے ایک گروپ نے ضلع مہمند میں فرنٹیئر کورہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی ، کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ْمؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا

مہمند (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ناصرف مہمند میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا بلکہ 4خود کش بمبار کو ہلاک بھی کر ڈالاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے کہا گیا کہ 4 خوارج کے ایک گروپ نے ضلع مہمند میں فرنٹیئر کورہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی ، کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں خوارج اور چاروں خودکش بمبارمطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی اورخارجی کوختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مہمند میں دہشتگردحملہ ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ہیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا اور بہادرسپوتوں نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کوانجام تک پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button