پاکستان

سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کردیا،ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی ناکامی کی وجہ سامنے لے آئے

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ڈیڑھ سال تک سیاست کا جو حال میں نے دیکھا تو اس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کردیا،ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی ناکامی کی وجہ سامنے لے آئے،رپورٹ کے مطابق  معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ڈیڑھ سال تک سیاست کا جو حال میں نے دیکھا تو اس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہوکر دین کی خدمت کا فیصلہ کیا۔

ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے کئی دفعہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کیوں لے لی تو میرا یہ جواب ہوتا ہے کہ میں ایک سادہ طبعیت انسان ہوں اور سیدھی اور سچی بات کرتا ہوں، حقیقت یہ ہے کہ سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کئی دفعہ انتخابات میں اچھے، ایماندار اور نیک لوگوں کو ٹکٹ دیے لیکن 24 سال کی سیاسی جدوجہد کے دوران سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کو لوگوں نے ووٹ نہیں دیا، لہذا معاشی مشکلات سمیت دیگر مسائل کا سوال ان سیاسی رہنماؤں سے ہونا چاہیے جن کو عوام نے ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میں نے پارلیمانی سیاست بھی کی اور احتجاجی سیاست بھی کی لیکن مجھے عوام نے سیاست میں قبول نہیں کیا، جب انتخابات میں میں خود کھڑا ہوا تو مجھے کامیابی ملی اور ڈیڑھ سال تک رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے جو حال میں نے سیاست کا دیکھا تو فیصلہ کیا کہ میں خود کو سیاست سے الگ کر لوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button