سیاست پر بات کیوں نا کروں؟ عمران خان میرا بھائی، علیمہ خان بھی میدان میں کود پڑیں
عمران خان نے 2سے ڈھائی سال جیل اور مقدمات کا سامنا کیا ہے، اب وہ جب سرخرو ہوکر نکل رہے ہیں تو حکومت نے ستمبر کے ایک احتجاج کی ایف آئی آر ڈال دی ہے
راولپنڈی (کھوج نیوز) سیاست پر بات کیوں نا کروں؟ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان میرا بھائی ہے ، بشریٰ بی بی کے بعد علیمہ خان بھی میدان میں کود پڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران ان کا بھائی ہے وہ کیسے بات نہیں کریں گی، اس میں سیاست کی کیا بات ہے۔ عمران خان نے 2سے ڈھائی سال جیل اور مقدمات کا سامنا کیا ہے، اب وہ جب سرخرو ہوکر نکل رہے ہیں تو حکومت نے ستمبر کے ایک احتجاج کی ایف آئی آر ڈال دی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ جمعے کے دن وہ اور ان کی بہن عظمی خان جیل عدالت میں تھے، وہاں وکیل فیصل چوہدری اور وکیل خالد یوسف بھی موجود تھے۔ اس وقت جو عمران خان نے پیغام دیا تھا وہ آخری تھا جو اس وقت آپ لوگوں کو بتایا لیکن اب دوبارہ بتاتی ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں حکومت کی خیرسگالی دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہ کیا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں کی نیت اچھی ہے تو ایسا کیوں کر رہے ہیں، ایک طرف ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور دوسری طرف مقدمات بنا رہے ہیں۔ اب عمران خان 5دن کے ریمانڈ پرہیں جوکہ 28نومبر کو ختم ہوگا، اس کے علاوہ 9مئی کے کچھ مچلکے ہیں جس کی وجہ سے جیل میں ہیں، اور کوئی بھی وجہ نہیں ہے ان کو جیل میں رکھنے کی۔ ہمارا بھائی ہے ہم کیسے نہیں بات کریں گے، اس میں سیاست کی کیا بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آخری پیغام بھی یہی دیا تھا کہ سارے قیدیوں کو آپ رہا کریں، اگر آپ کی نیت صاف ہے تو ان سارے قیدیوں کو جو ناحق قید ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ لیکن یہ دوسری طرف شیلنگ پر شیلنگ کررہے ہیں، قافلہ جو آرہا ہے اس پر تشدد اور شیلنگ کررہے ہیں۔