پاکستان
سیاسی رسہ کشی،سپریم کورٹ آف پاکستان زیرالتوا کیسز کی تعداد 22345 سےتجاوزکرگئی
ججز سیاسی جھکاوکا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے فیصلے دے رہے ہیں جن میں آئین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مخصوص حالات کو پیش نظر رکھ کر ایک مخصوص جماعت کے حق میں فیصلے دے رہے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتوا کیسز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،جبکہ سپریم کورٹ میں موجود 17 ججز کے درمیان سیاسی رسہ کشی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ،سپریم کورٹ کے بیشتر ججز سیاسی جھکاوکا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے فیصلے دے رہے ہیں جن میں آئین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مخصوص حالات کو پیش نظر رکھ کر ایک مخصوص جماعت کے حق میں فیصلے دے رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق اس وقت صرف سپریم کورٹ آف پاکستان زیرالتوا کیسز کی تعداد 22345 سے تجاوز کر گئی ہے ۔جبکہ ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے معاملات بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہیں۔