سیاسی سرگرمیاں خیبرپختونخوا تک محدود،پی ٹی آئی کے کارکنان شدید مایوسی کا شکار
پی ٹی آئی سے تعلق اوروابستگی رکھنےوالےملک کےدیگرصوبوں میں موجود رہنماؤں اورکارکنان مایوسی اوراحساس محرومی کا شکارہونےلگے
پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی تمام ترسیاسی سرگرمیاں خیبرپختونخوا تک محدود ہوکر رہ گئیں،پی ٹی آئی سے تعلق اوروابستگی رکھنےوالےملک کےدیگرصوبوں میں موجود رہنماؤں اورکارکنان مایوسی اوراحساس محرومی کا شکارہونےلگے،کھوج نیوزرپورٹ کےمطابق ملک کےدیگرصوبوں سےتعلق رکھنےوالےدیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان میں بددلی پیدا ہورہی ہے،
پنجاب میں پی ٹی آئی کی قابل ذکر قیادت انڈرگراؤنڈ ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے کارکنان میں سخت مایوسی پھیل رہی ہے،پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر سیاسی منظرنامہ سے مکمل طور پر غائب ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور سیاست پر بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں،ان وجوہات کی وجہ سے پی ٹی آئی اب صرف اور صرف خیبرپختونخوا کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔