پاکستان

سیاسی نگراں وزیراعظم کی غیر سیاسی کابینہ

سیاسی کوٹہ میں صرف دو سیاستدان، مسلح افواج کے کوٹہ میں 4، صحافی و فنون لطیفہ وغیرہ کے 5 ارکان سمیت دیگر شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی نگراں کابینہ کا اعلان کر دیا جس کے بعد ان کی اس کابینہ میں حلف بھی اٹھا لیا ہے جبکہ ان کی کابینہ غیر سیاسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے والی نگراں کابینہ میں صرف دو سیاستدان شامل ہیں جبکہ باقی ممبران کا دیگر شعبوں سے تعلق ہے ، کابینہ میں شامل ارکان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سیاسی کوٹہ:۔
1۔ انوار الحق کاکڑ سابق سینیٹر، ایم پی اے ، بانی سیاست دان بلوچستان عوامی پارٹی ، مڈل کلاس تعلیم یافتہ قلمدان: وزیر اعظم پاکستان ، کابینہ، اسٹیبلشمنٹ اور نیشنل سکیورٹی ڈویژنز، بین الصوبائی رابطہ، سی سی آئی سیکرٹریٹ، سیفران، زراعت، فوڈ سکیورٹی، ہاسنگ اینڈ ورکس

2۔ سرفراز بگٹی، سابق ایم اے ، مڈل کلاس سیاستدان، سابق وزیر داخلہ بلوچستان۔ وزارت داخلہ، نارکوٹکس، اوورسیز پاکستانیزان دونوں نے اپنی سیاست کا آغاز جنرل مشرف دور میں فوجی حفاظت میں کیا کیونکہ بلوچستان میں سرداروں وڈیروں کے سامنے بصورت دیگر ممکن نہ تھا ان کی اپنے محسنوں سے وفاداری اور انکی عنایات دونوں قائم و دائم ہیں، دونوں روشن خیال ، محب وطن اور نئی نسل و سوچ کے نمائندے ہیں۔

مسلح افواج کا کوٹہ

1۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)انور علی حیدر وزارت دفاع، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشنیہ پی ٹی آئی کے دور میں نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی کے چئیرمین رہے ، اپنے ادارے سے وفادار ہیں ۔

2۔کیپٹن(ر)شاہد اشرف تارڑ وزارت مواصلات، ریلویز پوسٹل سروسز، پورٹس اینڈ میری ٹائم افئیرز۔

3۔ ایئرمارشل (ر)فرحت حسین مشیر برائے ایوی ایشن۔یہ مختلف پروفیشنل عہدوں پر براجمان رہے ایوی ایشن اور جہاز اڑانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

4۔ وائس ایڈمرل (ر)افتخار را مشیر خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز۔

صحافی، فنون لطیفہ وغیرہ

1۔جمال شاہ ۔اداکار، فنکار ، پینٹر وغیرہ۔وزارت قومی ورثہ و ثقافت۔انہوں نے 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ انہیں اپنے شعبے میں کارکردگی پر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ یاد رہے پچھلے کئی سالوں سے زیادہ تر سول ایوارڈز اداکاروں، گلوکاروں اور فنون لطیفہ سے وابسطہ افراد کو ہی ملے ہیں۔

2۔ وصی شاہ ۔ٹی وی مزاحیہ میزبان و شاعر۔مشیر خصوصی برائے سیاحت۔یہ شاعری کے علاوہ ایک چینل پر مزاحیہ پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں۔

3۔ انیق احمد، ٹی وی مذہبی میزبان و محقق۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگییہ ٹی وی پر مذہبی پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں اور تحقیق کے ساتھ بات کرتے ہیں۔

4۔ مرتضی سولنگی، صحافی۔وزیر اطلاعات یہ صحافی ہیں سوشل میڈیا پر بھی اپنا وی لاگ کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے بڑے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔

5۔ مدد علی سندھی، صحافی، کالم نگار، اور ادیب ۔ عمر 73 سال 12 اکتوبر کووفاقی وزارت تعلیم، قومی ہم آہنگی، امور نوجوانانانکی عمر 73 سال ہے صوبہ سندھ سے تعلق ہے روشن خیال ہیں لیکن بڑھاپے میں نوجوانوں کی وزارت انکو نگرانی کیلئے دی گئی ہے۔

ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوٹہ

1۔شمشاد اختر، سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان۔ وزارت خزانہ ،ریونیو، اکنامک افیئرز ، شماریات اور نجکاری۔صوبہ سندھ کے دیہی علاقے سے تعلق ہے جرآت مند خاتون ہیں، مشہور بینکار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر بنی جن کے دستخط کرنسی نوٹوں پر تھے۔ یہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی مشیر بھی رہی اور دیگر بین الاقوامی سطح پر خدمات سرانجام دیں۔

2۔ وقار مسعود سابق سیکرٹری و چیئرمین ایف بی آر۔مشیر خزانہ۔ڈاکٹر صاحب منجھے ہوئے معیشت دان ہیں وفاقی حکومت میں گریڈ 22 میں ریٹائر ہونے کے بعد اب تک کسی نہ کسی طرح ہمارے معاشی نظام سے منسلک ہیں جو ان کی تمام کوشش کے باوجود زبوں حالی کا شکار ہے۔

3۔ سمیع سعید،سابق سیکرٹری، وزارت منصوبہ بندی و ترقی۔یہ نواز شریف دور میں سیکرٹری ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن رہے ان کے دوسرے بھائی اسی دور میں پنجاب کے چیف سیکریٹری بھی رہے۔

4۔ ڈاکٹر جہانزیب خان سابق سیکرٹری دوبارہ نوکری بطور چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن، مشیر خصوصی برائے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)۔

5۔ احدچیمہ، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، موجودہ نیب ملزم آشیانہ اقبال اور ناجائزاثاثہ جات کیسز۔ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹشریف فیملی کے قریبی اور نیب مقدمات میں ان کے ساتھ نامزد ہیں، عمرانی دور میں جیل میں رہے اس کے بعد صاحب اقتدار ہو گئے۔

6۔ احمد عرفان اسلم ، وکیل و سابق ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈسپیوٹس یونٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان آفس ۔ وزارت لا اینڈ جسٹس، نیشنل ریسورسز، موسمیاتی تبدیلی اور پانی

7۔ سیدہ عارفہ زہرہ ، سابق پروفیسر و پرنسپل لاہور کالج برائے خواتین، مرد نما عورت، عورت مارچ کی حامی۔

مشیر خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی

سرمایہ دار کوٹہ

1۔محمد علی ، سرمایہ دار، کاروباری شخصیت، سابق چئیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان۔ میٹ ون ، گوشت کا برانڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیاں ، بیرون ملک کاروبار دوہری شہریت کے ساتھ۔ وزارت انرجی اینڈ پاور اور پیٹرولیم

2۔ گوہر اعجاز، سرمایہ دار، سابق چیئرمین و سرپرست اپٹما،و چیمبر کا کامرس، رئیل اسٹیٹ، مالک لیک ویو سٹی لاہور۔ وزارت تجارت ، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن۔

3۔ جواد سہراب ملک، سرمایہ دار، رئیل اسٹیٹ ٹائکون ، بیرسٹر فہد ملک مقتول کا بھائی ، میاں محمد سومرو کا بھانجا، جیکب آباد کا سیاسی گھرانہ۔ شہباز شریف کو معاون خصوصی۔مشیر خصوصی برائے اوورسیز

انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹہ

ڈاکٹر عمر سیف ، سابق چیئرمین پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ 2011 تا 2018، ماہر کمپیوٹر و انفارمیشن ٹیکنالوجی ۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

فری لانسرزکوٹہ

1۔خلیل جارج ، سابق ایم این اے ، پارلیمانی سیکرٹری ن لیگ وزارت انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ

2۔ مشال ملک، مشہور حریت رہنما یاسین ملک کی بیوی اور آزادء کشمیر کی آواز۔ وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button