پاکستان

سید علی گیلانی نےاپنی حریت فکر سےتحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی،برسی کےموقع پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکا پیغام

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ مودی سرکار 92 سالہ سید علی گیلانی سےاتنا خوفزدہ تھی کہ انھیں بیماری کےباوجود آخری سانس تک نظر بند رکھا گیا

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدرمسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نےکشمیری رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی حریت فکر سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مودی سرکار 92 سالہ سید علی گیلانی سے اتنا خوفزدہ تھی کہ انھیں بیماری کے باوجود آخری سانس تک نظر بند رکھا گیا۔

حمزہ شہباز نےکہا کہ آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد، بے پناہ ایثار اور ان گنت قربانیوں کو تمام پاکستانی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انکا نعرہ ‘ہم پاکستانی اور پاکستان ہمارا’ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک گونجتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button