پاکستان

سیرت النبی ۖ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کا معاملہ، اسمبلی میں قرارداد منظور

نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ۖ سے روشناس کرانے کیلئے سیرت النبی ۖکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے: اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کا متن

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) اسمبلی نے سیرت النبی ۖ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی یہ قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے ایوان میں پیش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ۖ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ۖ سے روشناس کرانے کیلئے سیرت النبی ۖکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ۖ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button