پاکستان

سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے عمران خان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

جس طریقے سے عمران خان بات کرتے تھے ،کوئی دوسرا لیڈر نہیں کرتا ، کیونکہ دوسرے خوفزدہ تھے کہ امریکہ کیا سوچے گا،برطانیہ کیا سوچے گا: نجم سیٹھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا جس کے بعد ملک بھر میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں ہے جو کھڑا ہو کے بات کرے، وہ اسرائیل اور نریندرا مودی کے خلاف بھی بات کرتے تھے،جس طریقے سے عمران خان بات کرتے تھے ،کوئی دوسرا لیڈر نہیں کرتا ، کیونکہ دوسرے خوفزدہ تھے کہ امریکہ کیا سوچے گا،برطانیہ کیا سوچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button