پاکستان

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کو شکست، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سینیٹ کی 6خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے 4، مسلم لیگ ن نے ایک اور جمعیت علماء اسلام نے بھی ایک ایک نشست حاصل کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کارکن منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی 6نشستوں کے لئے ضمنی الیکشن ہوا جس میں ن لیگ کو شکست اور پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کارکن منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی 6نشستوں پر آج ضمنی انتخاب ہوا جس میں اسلام آباد کی ایک نشست، سندھ اسمبلی کی 2اور بلوچستان کی 3نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے اس ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9بجے ہوا جو شام 4بجے تک جاری رہا جبکہ آنے والے رزلٹ کے مطابق اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو ئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان نے صرف 88 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی ایک نشست کے لیے قومی اسمبلی کے 301 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، قومی اسمبلی کے 9 ارکان کے ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کی 6نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر 124 ووٹ کاسٹ کیے گئے، بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 61 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور سیف اللہ دھاریجو 58 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی نے17 ووٹ حاصل کیے، جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button