سینیٹ انتخابات، اسحاق ڈار اور رانا محمود نے مخالفین کو شکست دیدی
اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81 ووٹ ملے جبکہ 5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے
اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد کی سینیٹ کے لئے ٹیکنو کریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحادی کے امیدوار وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا محمود نے مخالفین کو شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔ سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔ حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔