پاکستان

سینیٹ انتخابات:ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان اور سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللّٰہ کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا شمشاد خان ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button