پاکستان
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان تلخ کلامی
شہادت اعوان کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کے بولنے پر اعتراض کیا گیا، اس پر سیف اللہ ابڑو غصے میں آگئے اور شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار دے دیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ شہادت اعوان کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کے بولنے پر اعتراض کیا گیا، اس پر سیف اللہ ابڑو غصے میں آگئے اور شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار دے دیا۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ زیادہ بکواس کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔ تلخ کلامی پر شہادت اعوان قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔