سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کی تبدیلی، سید طاہر رضا ہمدانی کی بڑی تعیناتی
تقرری کے منتظر قیصر سلیم سیکرٹری محتسب' سپیشل سیکرٹری سکول خالد نزیر سیکرٹری سکول ' سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد اقبال سپیشل سیکرٹری سکول تعینات کر دیا گیا
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کو تبدیل کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری احکامات کے مطابق سیکرٹری محتسب پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کو تبدیل سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کو تبدیل کرکے ڈی جی پی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی آر شہنشاہ فیصل عظیم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل لگا دیا گیا ان سے سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر قیصر سلیم سیکرٹری محتسب تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سپیشل سیکرٹری سکول خالد نزیر سیکرٹری سکول تعینات کیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد اقبال سپیشل سیکرٹری سکول تعینات کرنے کے حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔