پاکستان
سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا فیصلہ
ان کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی'راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں
اسلام آباد (کھوج نیوز ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا’ اس حوالے سے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی اے ایس کے گریڈ 21 کے افسر راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس بارے تیاری مکمل کرلی ہے، ان کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔