پاکستان

سیکیورٹی فورسزکا انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن ، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ آپریشن 25 اور 26 ستمبرکی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پرکیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

شمالی وزیرستان(کھوج نیوز)شمالی وزیرستان کےعلاقےرزمک میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔انٹر سروسزپبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کےمطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کیدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت 8 خوارج جہنم واصل ہوئے، پورے ملک سے خوارج کا عنقریب مکمل خاتمہ ہو گا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button