پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات کو خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

راولپنڈی(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات کو خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارئنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button