پاکستان
شاہد آفریدی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیوں کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی جس میں علامہ راشد سومرو، علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے
کراچی (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی جس میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی جس میں علامہ راشد سومرو، علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔