پاکستان

شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے اہم ملاقات،کونسے معاملات زیر بحث آئے؟

شاہد خاقان اور ڈاکٹر عشرت العباد کی ملاقات میں تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت کی گئی

کراچی(کھوج نیوز)شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے اہم ملاقات،کونسے معاملات زیر بحث آئے؟تفصیلات سامنے آگئیں،رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ہے۔ شاہد خاقان اور ڈاکٹر عشرت العباد کی ملاقات میں تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنما متفق ہیں کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی سے پہلے مفتاح اسماعیل نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامے کا جائزہ تھا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد سے یہ ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button